Wednesday 25 April 2012

قیامت جنت اور جہنم کے احوال کے بیان میں



ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ عمر بن حمزہ سالم بن عبداللہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

قیامت کے دن اللہ رب العزت آسمانوں کو لپیٹ لے گا

پھر انہیں اپنے دائیں ہاتھ میں لے کر فرمائے گا

میں بادشاہ ہوں

زور والے بادشاہ کہاں ہیں تکبر والے کہاں ہیں

پھر زمینوں کو اپنے بائیں ہاتھ میں لے کر فرمائے گا

میں بادشاہ ہوں

زور والے بادشاہ کہاں ہیں تکبر والے کہاں ہیں؟

--------------------------------------

Abdullah b. 'Umar(R.A) reported 

Allah's Messenger (may peace be upon him) saying: 

Allah, the Exalted and Glorious, 

would fold the Heavens on the Day of Judgment 

and then He would place them on His right hand and say: 

I am the Lord; 

where are the haughty and where are the proud 
(today)? 

He would fold the' earth (placing it) on the left hand and say: 

I am the Lord; 

where are the haughty and where are the proud 
(today)?

---------------------------------------
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2551

حدیث قدسی مکررات 12 متفق علیہ 8

عورت مقدّس ہے اسکے تقدّس کو اپنے اعمال سے پامال مت کیجئے

 
"عورت کو کبھی بوجھ سمجھنا نہ خدارا
عورت کبھی مریم ،کبھی حوّا ، کبھی زہرا "

عورت بظاہر چار حروف کا مجموعہ ہے لیکن
ماں بنے تو محبت و مٹھاس ،
بہن بنے تو ہمدردی ،
بیوی بنے تو خدمت و اطاعت اور
بیٹی بنے تو راحت و چین کے دریا بہا دیتی ہے ۔

جس طرح ہم اپنی ماں،بہن،بیوی اور بیٹی کی عزت کرتے ہیں اسی طرح ہم کو دوسروں کی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی عزت کرنی چاہیئے.کسی پر غلط شک یا گمان نہ کریں اور نہ ہی یہ سوچیں کہ وہ کیسی ھے؟ کیا کرتی ھے ؟ کیونکہ ہم صرف ظاہر دیکھ کر کسی کے کردار کے بارے میں فیصلہ کرنے والے کون ھوتے ہیں ، باطن کی اصلیت کا صرف الله پاک کو علم ہے اور یہ بات صرف اللہ پاک یا وہ بےچاری خود ہی جانتی ھے کہ وہ کس مجبوری کے تحت اپنے گھر سے باہر قدم نکال رہی ھے

آپ خود چاہے بہت زیادہ نیک اور پارسا ہوں مگر پھر بھی کسی طوائف تک پر انگلی نہ اٹھائیں کیونکہ کیا پتا وہ بیچاری حقیقت میں کتنی مجبور ہو اور آپ کو اسکا علم نہ ہو ! خدارا ! کسی کی ماں، بہن، بیوی اوربیٹی کے بارے میں کچھ کہنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں کہ ہمارے گھر میں بھی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی ھے.

اگر ہم چاہتے ھیں کہ لوگ ہماری ماں، بہن، بیوی اوربیٹی کو عزت کی نگاہ سے دیکھں تو ہم کو چاہیئے کہ دوسروں کی ماں، بہن، بیوی اوربیٹی کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھیں،آپ سب کو عزت دیجئے , الله کریم آپ کو با عزت زندگی عطا فرماۓ گا ان شاء الله

یہ دنیا مکافات عمل ھے، اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تو دوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو کیونکہ قران پاک میں ہے

الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ ۚ
﴿٢٦﴾ سورة النور

(ترجمہ) ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔
اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں۔
______________________

اللہ پاک ہم سب کی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی عزت محفوظ رکھے اور ان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ، آمین الٰھی آمین

.

Pakistani Awam Ki Mushkilat

 Ajjkal Pakistani Awam ko Kayi Mushkilat Darpaesh Hain Jismein Awal Number Per Mere Mutabiq Mehngai Hai Aur Dusre Number Per Laqanooniat. Go...