Showing posts with label Imran Khan's Speeches. Show all posts
Showing posts with label Imran Khan's Speeches. Show all posts

Sunday 30 July 2017

Imran Khan Speech in Parade Ground Islamabad

ابھی ابھی سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نااہلی کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے منعقدہ یومِ تشکر کے جلسہ سے عمران خان کا خطاب سن رہا ہوں۔ عمران خان نے قوم و جلسہ کے شرکاء سے وعدہ کیا ہے کہ ان کی نظر پنجاب کے گورنر ہاؤس پر ہے اور جیسے ہی تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو پنجاب کے گورنرہاؤس کو پبلک پارک، لائبریری یا میوزیم میں تبدیل کر دیا جائے گا اور اسے عوام کےلئے کھول دیا جائے گا۔ خان صاحب کی طرف سے یہ اعلان سن کر میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا اور ابھی سے میں خود کو ہواؤں میں اڑتا ہوا محسوس کر رہا ہوں کہ پنجاب کا گورنر ہاؤس ایک پبلک لائبریری میں تبدیل ہو جائے گا بلکہ میرے دل میں یہ خواہش انگڑائیاں لے رہی ہے کہ عمران خان کی خدمت میں یہ عرض کروں کہ گورنر ہاؤس کو صرف میوزیم یا لائبریری میں تبدیل نہ کریں بلکہ اسے میوزیم کم لائبریری کم ریسرچ سنٹر بنائیں جس میں ہماری تاریخ اور ثقافت پر ریسرچ ہو اور دنیا کو پاکستان کی ثقافت سے روشناس کروایا جا سکے اور اسی طرح پاکستان کی نوجوان نسل میں کتب بینی اور ریسرچ کا ایک نیا ولولہ اور شوق پیدا ہو جائے گا۔ 
لیکن

اگلے ہی لمحے خان صاحب نے جب پشاور کے گورنر ہاؤس کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کی نظر پشاور، کراچی، نتھیا گلی اور مری کے گورنرہاؤسز پر بھی ہے۔اور وہ مری اور نتھیا گلی کے گورنرہاؤسز کو ہوٹلز میں تبدیل کرکے ان سے ملک کےلئے ریونیو اکٹھا کریں گے اور پشاور کے گورنر ہاؤس کو خواتین پارک میں تبدیل کر دیں گے۔
پشاور کے گورنر ہاؤس کا تذکرہ سن کر نہ جانے کیا ہوا کہ مجھے اپنے سارے خواب اور سپنے ٹوٹتے ہوئے محسوس ہوئے۔ اور میرے دماغ نے چیخ دل کی باتوں کو جھٹلانا شروع کر دیا اور چیخ چیخ کر یہ سوال کرنا شروع کر دیا کہ جب عمران خان ساڑھے چار سال میں پشاور کے گورنر ہاؤس کو خواتین پارک میں تبدیل نہیں کر سکے ہیں تو وہ پورے ملک میں موجود گورنرہاؤسز کو کیسے پبلک پلیسز میں تبدیل کر پائیں گے۔
ںہ جانے کیوں پشاور گورنرہاؤس کا تذکرہ سن کر میرے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔
مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ عمران خان کے وعدے بھی باقی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی طرح صرف وعدے ہی ہیں ان پر کوئی عمل نہیں ہو گا۔
نہ جانے کیوں؟ ۔۔۔۔۔۔ شاید میں منفی سوچ کا مالک ہوں کہ مجھے عمران خان کے وعدے وفا ہوتے نظر نہیں آرہے؟ 
کیا ہوا کہ عمران خان پچھلے ساڑھے چار سال میں پشاور کے گورنر ہاؤس کو خواتین پارک میں تبدیل نہیں کر سکے۔ شاید پشاور کی خواتین نے ہی ان سے درخواست کی ہو کہ ابھی انہیں خواتین پارک کی ضرورت نہیں ہے؟ شاید ایسا ہی ہو لیکن پتہ نہیں میرے جیسے منفی سوچ والے شخص کو عمران خان کی باتیں صرف جھوٹے وعدے ہی کیوں لگ رہے ہیں؟

Pakistani Awam Ki Mushkilat

 Ajjkal Pakistani Awam ko Kayi Mushkilat Darpaesh Hain Jismein Awal Number Per Mere Mutabiq Mehngai Hai Aur Dusre Number Per Laqanooniat. Go...