ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن مسہر، ابن ابی لیلیٰ عیسیٰ ، عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو اسے الْحَمْدُ لِلَّهِ کہنا چاہئے
اور پاس والوں کو جواب میں يَرْحَمُکَ اللَّهُ کہنا چاہئے۔
پھر چھینکنے والے کو چاہئے کہ وہ ان کو جواب میں کہے۔
يَهْدِيکُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَکُمْ
(کہ اللہ تمہیں راہ راست پر رکھے اور تمہارے مال کو درست فرمائے) ۔
--------------------------------------------------
It was narrated from 'Ali that the Messenger of Allah(P.B.U.H) said:
“If anyone of you sneezes, let him say: AI-Hamdu Lillah (praise is to Allah).
Those around him should respond by saying:
Yarhamuk-Allah (may Allah have mercy on you).
And he should respond to them by saying:
"Yahdikum Allahu wa yuslahu balakum
(May Allah guide you and set right your state)." (Da'if)
--------------------------------------------------
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 595
حدیث مرفوع مکررات 4