Thursday, 29 March 2012

سبحان اللہ کہنے کی فضیلت !!!

علی بن محمد، ابومعاویہ، عمر بن راشد، یحییٰ بن ابی کثیر، ابی سلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا

سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ کا اہتمام کیا کرو

کیونکہ یہ گناہوں کو ایسے جھاڑ دیتے ہیں

جیسے درخت اپنے (سوکھے) پتے جھاڑ دیتا ہے ۔

--------------------------------------

It was narrated that Abu Darda'(R.A) said:

"The Messenger of Allah(P.B.U.H), said to me:

'You should recite

Subhan·Allah, wal-Hamdu- Lillah, wa Ia ilaha illallah, wa Allah Akbar

(GIory is to Allah, none has the right to be worshiped but Allah,

and Allah is Most Great),

for it sheds sins a tree sheds its leaves.'''

(Da'if)

----------------------------------------

سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 693

حدیث مرفوع مکررات 12

G O L D E N - W O R D S / Islamic Sms


تمہیں رونا چاہیے لیکن اس دن پر جو تم نے بغیر کوئی نیک کام کیے گزار دیا
You should weep but on that day of your life which pass away and you have done no pious work



ہترین انسان اعمال سے پہچانا جاتا ہے ورنہ اچھی باتیں تو دیواروں پر بھی لکھی ہوتی ہیں
A Best person is known by its actions because good advice's are even written on walls.




خرت کےلیےآدمی جوکچھ کرسکتا ہے،اسی دنیا میں کرسکتا ہے، اس کے بعد کرنا نہیں، صرف کیےکا بھگتنا ہے
It (world) is the time to do for hereafter, and after it there is no effort but only results.





اگر ایک دن یا لمحہ آپکو ایک نے سال میں لے جا سکتا ہے تو یقیناً ایک نیک عمل آپکو جنّت کے بلند مقم تک لے جاۓ گا.
If 1 day or 1 minute can take u into a complete new year then 1 good action would definitely take u into a new higher stage of jannat.





انسان کا اصل اسکا دل(نیت) اور اسکی زبان(اخلاق) ہے، انکے بغیر وہ صرف گوشت اور خون کا ایک پتلا ہے.
The tongue of a man is his half, and the other half is his heart So there remains nothing afterwards, except flesh and blood.





اپنی نیت کو کامل بنانے کی کوشش کرو، کیوں کے تمہاری نیت تمہیں وہاں تک لے جاۓ گی جہاں تمھارے اعمال کبھی نہیں پہنچ سکتے
Learn [to perfect] your intentions because your intentions will help you reach what your actions would never be able to reach.





کچھ پھول دھوپ میں اچھے کھلتے ہیں اور کچھ چھاؤں میں، اسی طرح الله بہتر جانتا ہے کے ہمارے لئے کیا بہتر ہے اور وہ ہمیں وہی دیتا جو ہمارے لئے بہتر ہو.
Some flowers grow best in the sun, while others do well in the shade. ALLAH always knows what is the best for us, so He puts us where we grow the best





ایک نیک اور صالح بیوی جو تمھارے دینی اور دنیاوی معملات میں مدد کرے تمہارے لئے ایک بہترین نعمت/خزانہ ہے
A righteous wife to help you with your wordly and religious affairs is the best treasure anyone could have.




نسان کیا ہے سوا ایک دم دار تارے کی مانند جو ایک لمحے کے لئے پوری چمک سے روشن ہوتا ہے اور اگلے لمحے رکھ میں بدل جاتا ہے 
And what is man other than a comet that flashes brilliant light for a moment only to be reduced to ashes





مضبوط شخص وہ نہیں جو لڑائی میں بہتر ہو بلکے مضبوط شخص وہ ہے جو اپنے آپ کو غصّے کی حالت میں قابو میں رکھے.
The strong man is not one who is good at wrestling, but the strong man is one who controls himself in a fit of rage.





گلاب کا کوئی بھی نام ہو اسکی پہچان اسکی خوشبو سے ہوتی ہے. اسی طرح انسان کا کوئی بھی رنگ، قبیلہ یا ذات ہو، اسکی پہچان اسکے اخلاق سے ہوتی ہے.
No matter what color the rose have, its recognized by its fragrance. same way no matter what color, tribe or caste a person have, he is known by his character.





تمہارا بہترین دوست وہ ہے جو تمھارے عیب جان کر بھی تمھارے ساتھ رہے، اور وہ تمھارے رب (الله) کے سوا کوئی اور نہیں ہو سکتا
Your best friend is he who stay with you even after knowing your deficiencies. and that could be no one, but you lord(ALLAH)♥





اللہ کی محبت ایک سمندر کی طرح ہے، آپ اسکا آغاز تو دیکھ سکتے ہیں لیکن اختتام نہیں♥
The Love of ALLAH is like an ocean... You can see the beginning, but not the end♥





کبھی بھی کسی کو نیچی نظر سے مت دیکھو کیوں کے تمہاری جو حثیت ہے وہ تمہاری قابلیت نہیں بلکہ الله کا تم پر کرم ہے
Do not look down at anyone with pride because your status is not due to your ability but it is the grace of ALLAH on you.






تم نیک ہو اور لوگ تمہیں برا کہیں یہ اس سے اچھا ہے کے تم برے ہو اور لوگ تمہیں اچھا کہیں
You are good(in deeds) and people call you bad is better than you are bad(in deeds) and people call you good.


Wednesday, 28 March 2012

‎"The evil you do remains with you: The good you do, comes back to you!"

A woman baked chapatti (roti) for members of her family and an extra one for a hungry passerby. She kept the extra chapatti on the window sill, for whosoever would take it away. 

Every day, a hunchback came and took away the chapatti. Instead of expressing gratitude, he muttered the following words as he went his way: "The evil you do remains with you: The good you do, comes back to you!" This went on, day after day. Every day, the hunchback came, picked up the chapatti and uttered the words: "The evil you do, remains with you: The good you do, comes back to you!" The woman felt irritated. "Not a word of gratitude," she said to herself...

"Everyday this hunchback utters this jingle! What does he mean?" One day, exasperated, she decided to do away with him. "I shall get rid of this hunchback," she said. And what did she do? She added poison to the chapatti she prepared for him! As she was about to keep it on the window sill, her hands trembled. "What is this I am doing?" she said. Immediately, she threw the chapatti into the fire, prepared another one and kept it on the window sill. As usual, the hunchback came, picked up the chapatti and muttered the words: "The evil you do, remains with you: The good you do, comes back to you!" The hunchback proceeded on his way, blissfully unaware of the war raging in the mind of the woman.

Every day, as the woman placed the chapatti on the window sill, she offered a prayer for her son who had gone to a distant place to seek his fortune. For many months, she had no news of him.. She prayed for his safe return. That evening, there was a knock on the door. As she opened it, she was surprised to find her son standing in the doorway. He had grown thin and lean. His garments were tattered and torn. He was hungry, starved and weak. As he saw his mother, he said, "Mom, it's a miracle I'm here. While I was but a mile away, I was so famished that I collapsed. I would have died, but just then an old hunchback passed by. I begged of him for a morsel of food, and he was kind enough to give me a whole chapatti. As he gave it to me, he said, "This is what I eat everyday: today, I shall give it to you, for your need is greater than mine!" " As the mother heard those words, her face turned pale.

She leaned against the door for support. She remembered the poisoned chapatti that she had made that morning. Had she not burnt it in the fire, it would have been eaten by her own son, and he would have lost his life! It was then that she realized the significance of the words:

"The evil you do remains with you: The good you do, comes back to you!"

Do good and Don't ever stop doing good, even if it is not appreciated at that time.

LESSON FROM A KING

In ancient times, a King had a boulder placed on a roadway. Then he hId himself and watched to see if anyone would move the huge rock.

Some of the king’s wealthiest merchants and courtiers came by and simply walked around it. Many loudly blamed the king for not keeping the roads clear, but none did anything about getting the stone out of the way.

Then a peasant came along carrying a load of vegetables. Upon approaching the boulder, the peasant laid down his burden and tried to move the stone to the side of the road. After much pushing and straining, he finally succeeded.

After the peasant picked up his load of vegetables, he noticed a purse lying in the road where the boulder had been. The purse contained many gold coins from the king indicating that the gold was for the person who removed the boulder from the roadway.

The peasant learned what many of us never understand.

EVERY OBSTACLE PRESENTS AN OPPORTUNITY TO IMPROVE OUR CONDITION. "And put your trust in Allah if you are believers indeed." (Qur'an 5:23) "Verily after hardship comes ease" (Quran 94:6)

روح المعنی، صفحہ:291


سعید بن زبیر (رضی اللہ تعالٰی عنہ) سے روایت ہے کے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا کے الله تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں کے ایک گروہ پر سزا عائد کرے گا کیوں کہ وہ اپنی شرمگاہوں کا غلط استمال کرتے تھے. عطا (رضی اللہ تعالٰی عنہ) نے مزید کہا کے میں نے یہ سنا تھا کے قیامت کے دن کچھ لوگ اس حالت میں لے جائیں گے کے انکے ہاتھ حاملہ ہوںگے، اور (میرا خیال ہے کے) وہ مشت زن ہوں گے. اور (مزید) الله بہتر جانتا ہے

[ روح المعنی، صفحہ:291 ]

Saeed bin Zubayr (RA) narrates that Prophet ﷺ said, 'ALLAH Ta'ala will inflict a punishment on a group of people because they played with their private parts.' Attaa (RA) says, 'Some people will be resurrected in such a condition that their hands will be pregnant, I think they are those who masturbate.' And Allah Ta'ala Knows Best.

[ Ruh al-Ma'ani , P291 ]

یاد الہی کی فضیلت ۔



عبدالحمید بن بیان واسطی، خالد بن عبداللہ ، یونس، حمید بن ہلال، ھصان بن کاہل، عبدالرحمن بن سمرہ، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا

جس نفس کو بھی موت اس حال میں آئے کہ

وہ اس بات کی شہادت دیتا ہو کہ

اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں

اور میں اللہ کا رسول ہوں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

اور یہ گواہی دل کے یقین سے ہو تو

اللہ سکی بخشش فرما دیں گے ۔


-------------------------------------

It was narrated from Mu'adh bin Jabal (R.A)

that the Messenger of Allah(P.B.U.H) said:

“There is no soul that died bearing witness to La ilaha illallah

and that I am the Messenger of Allah,

from the heart with certainty,

but Allah will forgive it”

(Hasan)

-------------------------------------

سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 676

حدیث مرفوع مکررات 2

Tuesday, 27 March 2012

غزوہ بدر: جب ایک معرکہ برپا ہوا۔

فریال یاور صاحبہ اسلامی مضامین کو انتہائی خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ غزوہ بدر کے حوالے سے ان کی یہ تحریر دلوں میں جذبہ جہاد اور شوق شہادت کے جذبہ کو بڑھادیتی ہے۔ امید ہے کی قارئین کو ان کی یہ تحریر پسند آئے گی۔ 
٭....٭....٭
سولہ تاریخ کاپورا چاند آسمان پر روشن ہے جس کی چاندنی صحرا اورمیدانوں کو بھی روشن کیے ہوئے ہے ....اس کی روشنی میں یہ میدان بھی بالکل صاف نظرآرہاہے جہاں اللہ کے نیک بندوں کا ایک چھوٹا سا مجمع اس وقت موجودہے ، انہیں رات کی خاموشی اپنی طرف متوجہ کرتی ہے نہ چاندنی رات کاحسن ....اس وقت یہ نیک بندے عشاءکی نماز کے بعد نوافل اورذکرالٰہی میں مشغول ہیں ....کوئی بہت خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کررہاہے تو کوئی ہچکیوں کے ساتھ دعاکررہاہے ....کوئی سجدے میں سررکھے گڑگڑارہاہے، غرض سب ایک اللہ کے آگے اپنی التجا اپنے اپنے انداز سے کررہے ہیں۔

یہاں سے کچھ ہی دورکفار اپنے خیموں میں موجود ہیں ۔ ان کے خیموں کی اورہی صورتحال ہے ۔ بُھنے گوشت کی دعوت اڑائی جارہی ہے، شراب کے پیالے چھلکائے جارہے ہیں، قہقہے پہ قہقہے پڑرہے ہیں ، خاندانی بہادری کے قصے سنائے جارہے ہیں اورغرور وتکبر کے ساتھ بڑے بڑے دعوئے کیے جارہے ہیں ، ساتھ ہی بدتمیز نوجوان کاشوروغل ،جب پیٹ بھنے گوشت سے بھرگئے،شراب نے ہوش وحواس گم کردئیے اورسب شوروغل مچارکر تھک گئے تو خراٹے لینے لگے، آدھی سے زیادہ رات بیت چکی ہے مسلمانوں نے بھی جب نمازیں پڑھ لیں اوردعائیں مانگ چکے تو دل میں اللہ کی مدد کی امید رکھ کرسوگئے ۔ اب ہرطرف خاموش ہے اور اس خاموشی کوکوئی پرندہ بھی نہیں توڑتا۔
٭....٭....٭
کمان پوسٹ کے دروازے پر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پہرہ پر موجود ہیں اورکمان پوسٹ کے اندر سے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اللہ سے التجا کرنے کی آواز اس گہری خاموشی میں صاف سنائی دے رہی تھی:”اے اللہ ! یہ قریش کے لوگ اپنے غرور وتکبر کے ساتھ آئے ہیں تاکہ تیرے رسول کوجھوٹا ثابت کریں، خدا وند جس مدد کا تونے مجھ سے وعدہ کیاتھا اب وہ آجائے، اے اللہ! اگر تیری یہ مٹھی بھر جماعت ہلاک ہوگئی تو روئے زمین پر کہیں تیری عبادت نہ ہوگی، اے اللہ! کل ان لوگوں کاکام تمام کردے ۔ اے اللہ! اس امت کافرعون ابوجہل بچ کرنہ جائے۔“ یہ روحانی تذکرہ غزوہ بدرکاہے جسے قرآن میں ”یوم فرقان“( یعنی حق وباطل کے درمیان فرق کادن) فرمایاہے۔

پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعاکو بہت خاص اہمیت حاصل ہے، یہ دعا اس والہانہ طریقے سے مانگی گئی کہ کندھے سے چادر گرپڑتی تھی اورریش مبارک آنسوﺅں سے لبریز ہوگئی پھراچانک پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی خوشی کے عالم میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کومخاطب کرتے ہیں کہ:”اے ابو بکر ! خوشخبری سن لوکہ جبرائیل علیہ السلام ایک ہزار فرشتوں کے ساتھ آئے ہیں،اللہ کاوعدہ پوراہوگیا اوردعائیں قبول ہوگئی۔“

بدر مکہ معظمہ سے سو ، دوسو یا اسّی میل کے فاصلے پر ایک چھوٹا سا گاﺅں ہے مگریہاں حق وباطل کی اس جنگ نے اسے ہمیشہ کےلئے محترم بنادیا۔
غزوہ بدر میں کفارکی فوج کی تعداد ایک ہزار یا اس سے کچھ زیادہ تھی ....ادھر مسلمانوں میں مہاجرین وانصار کو ملاکر کل تعداد تین سو تیرہ تھی اورصرف تین گھڑسوارتھے جب کہ باقی لوگ ستر اونٹوںپرباری باری سوارہوتے تھے، ساٹھ آدمیوںکے پاس زرہیں تھیں،اوراسلحہ بھی تھوڑاساتھاخودرسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورحضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ باری باری ایک اونٹ پرسوار ہوتے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں کے گلے میں بندھی ہوئی گھنٹیاں بھی اتروادیں تھیں تاکہ سفر خاموشی سے طے ہو۔

یہ ماہ رمضان کی مبارک گھڑیاں تھیں اوراس سال روزے فرض ہوئے تھے اس لئے بعض صحابہ کرامؓ روزے سے تھے،پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ نہیں رکھاتھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کروایا کہ روزہ داربھی روزہ کھول لیں کیونکہ دشمن سے مقابلہ کےلئے قوت کی ضرورت ہے۔

جب میدان بدر پہنچے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونچی جگہ خیمہ لگانے کاارادہ کیالیکن ایک صحابی حضرت خباب بن المنذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رائے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیمے اس جگہ لگائے ، جہاں بدرکے کنویں تھے تاکہ پانی پر کفار قبضہ نہ کرسکیں ....اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان بدر کا ایک چکر لگایا اورایک نیزے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان کے مختلف حصوں میں دائرے بنائے ، فرمایا :”یہاں ”ابو جہل “ قتل ہوگا، یہاں”عتبہ “ قتل ہوگا، یہاں ”شیبہ “ یہاں فلاں فلاں.... جنگ کے دن ان دائروں سے کوئی بھی ایک انچ اِدھر اُدھر قتل نہیں ہوا۔

دوسرے دن جنگ سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کی صف بندی کی اورلوگوں کوجنگ سے متعلق حکمت عملی سمجھائی ۔ جب صفیں درست ہورہی تھیں تو جب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خوبصورت واقعہ پیش آیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ حضرت سواربن غزیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ صف سے باہرنکلے ہوئے ہیں ....آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ایک لکڑی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لکڑی سے حضرت سوار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیٹ کو ہلکے سے ٹہوکا دیا اورصف کے اندر ہونے کو کہا ۔ حضرت سوار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے آ پ کو انصاف دیکر بھیجا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تکلیف پہنچائی آپ مجھے اس کا بدلہ (قصاص) دیں، پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ لکڑی حضرت سوار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دی کہ وہ بدلہ لے لیں اورپیٹ پرسے کرتا اٹھادیا، حضرت سوار رضی اللہ تعالیٰ عنہ آگے بڑھے اورمحبت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے شکم مبارک کوچوما اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم سے لپٹ گئے اورکہاکہ : ”میںنے چاہا کہ جانے سے پہلے آپ کوچومنا اورآپ کے جسم مبارک کو چھونا نصیب ہوجائے اس لیے میں نے اپنی خواہش پوری کرلی۔“

اس کے بعد جنگ اس طرح شروع ہوئی کہ پہلے تین بہادر کفار کی طرف سے باہرنکلے ۔ ”عقبہ بن ربیعہ “ اس کا بھائی ”شیبہ بن ربیعہ “ اورعتبہ کا بیٹا ”ولید بن عتبہ “ اورانہوںنے مقابلے کا اعلان کیا تو مسلمانوں میں سے تین بہادر معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورحضرت معوذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (حضرت عفرا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادے) اورحضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مقابلے پر آئے، عتبہ نے تینوں سے ان کام نام اورخاندان پوچھا انہوںنے بتایاکہ وہ انصار مدینہ میں سے ہیں اس پر عتبہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام دیاکہ اپنے خاندان والوں کو ہم سے مقابلے کےلئے بھیجو۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خاندان میں حضرت عبیدہ بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ،حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبدالمطلب اورحضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ابی طالب کو مقابلے کے لیے ، نام لیکر بھیجا۔ انہوںنے جاکر عتبہ کو اپنے نام ونسب بتایا تو ان کی تسلی ہوئی ....پھرمسلمانوں اورکفارکے ان تینوں بہادروں کا باہم مقابلہ ہوا حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورحضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک جھپکتے میں اپنے دشمنوں کو ختم کردیا لیکن عتبہ اورحضرت عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ دیرتک ایک دوسرے پر حملہ کرتے رہے اس دوران دونوں بری طرح زخمی ہوئے اورحضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عتبہ کو قتل کیا اورحضرت عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو زخمی حالت میں خیمے میں لے کرآئے جب کفارکے یہ تینوں سورما مارے گئے تو انہیں خوب غصہ آیا کیوںکہ یہ ان کے سب سے زیادہ بہادر لوگ تھے.... انہوںنے غصے میں آکرمسلمانوں پرحملہ کردیا اوراس طرح عام جنگ شروع ہوئی ....جس میں مسلمانوں نے بہت بہادری سے مقابلہ کیا اورفتح حاصل کیں اورپھرکئی ایسے عوامل بھی تھے جو مسلمانوں کی فتح میں اہم ثابت ہوئے۔

۱۔ ایک ہزار کالشکر اللہ نے مسلمانوں کو تھوڑا دیکھایا اورکفارکو تین سو تیرہ کا ممجع بڑا کرکے دیکھایا ....یوں تھوڑے سے لشکر کودیکھ کر مسلمانوں کا حوصلہ بلند رہا اوروہ بے خوف لڑے جبکہ کفارکا معاملہ اس کے برعکس ہوا۔ 

۲۔ اللہ نے مسلمانوں کی مدد فرشتوں کے ذریعے کی جیساکہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ سے پہلے ایک ہزار فرشتوں کو حضرت جبرائیل کے ہمراہ آسمان سے اترتے دیکھا تھا۔ جنگ کافیصلہ ہوچکا کم سامان جنگ ہونے کے باوجود مسلمانوں کو فتح ہوئی اورغرور کے مارے کفارکوبری شکست ہوئی ....ان کے اشراف کی جڑیں کٹ چکی تھی کچھ قتل ہوئے کچھ قید ہوئے اوربعض نے بھاگ کرجان بچائی۔

جس طرح تاریخ میں غزوہ بدر کی اہمیت وعظمت ہے ، اسی طرح صحابہ کرام میں بدری صحابہ کو بھی فضلیت حاصل ہے اورساتھ ہی ان فرشتوں کو بھی جنہوںنے غزوہ بدر کے موقع پر جبرائیل کے ہمراہ جنگ میں حصہ لیا....عام فرشتوں پرفضلیت حاصل ہے۔ حضرت رافعرضی اللہ تعالیٰ عنہ بن خدیج فرماتے ہیں کہ حضرت جبرائیل، رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے اورسوال فرمایا :”جو لوگ آپ میں سے جنگ بدر میں شریک ہوئے آپ کے نزدیک کس مرتبہ پرفائزہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وہ ہم میں بہترین درجہ کے حضرات ہیں۔“ تو حضرت جبرائیل نے فرمایا:”اسی طرح ہمارے ہاں بھی وہ فرشتے بہترین درجہ پرفائز ہیں (جوجنگ بدر میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرام کی مددکرنے کےلئے نازل ہوئے تھے)(سنن ابن ماجہ،صحیح بخاری)۔

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں (جنگ بدر میں)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمکے داہنے میں حضرت جبرائیل ایک ہزار فرشتے لیکرنازل ہوئے اورحضرت مکائیل بھی ایک ہزار فرشتے لیکر نازل ہوئے اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمکے بائیں، حضر ت اسرافیل ایک ہزار فرشتے لیکرنازل ہوئے۔“ اسی طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جنگ بدرمیں فرشتوں کی علامت سفید پگڑیاں تھیں ، جن کا کنارہ انہوںنے اپنی پشتوں پرچھوڑ ہواتھا اوران کے گھوڑے سیاہ اورسفید نشان کے تھے اوران کی پشانیوں اوردموں پر اون تھی(ابن جریر) یہاں یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ سب سے پہلے اون جنگ بدر میں پہنی گئی کیونکہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : ” اون پہناکروکیونکہ(جنگ بدر) میں فرشتوں نے اون پہنی ہے اوراسی طرح فرشتوں کی ضرب کانشان بھی علیحدہ پہچان رکھتا تھا ۔ فرشتے جب کسی کافرکو ضرب لگاتے وہ جلے ہوئے کانشان چھوڑتا(ابن جریر)۔ مسلمانوں نے اسی طرح ضرب کے ذریعے پہچانا کہ کس کافر کو فرشتے نے ہلاک کیا ہے۔

واقعہ بدر کی عظمت اوراس کا تذکرہ قرآن پاک کی سورة انفال میں بھی آیا ہے اورحق وباطل کی یہ لڑائی اس لحاظ سے بھی عظیم ہے کہ اس میں مسلمان صرف اپنے قوت ایمانی پرلڑے کہ جس نے ایک ہزار کے لشکر کو شکست دی اورمجاہدین کی قلیل تعداد اورکم سامان جنگ کے باوجود فتح عظیم حاصل ہوئی۔

آج جب لادین عناصر کھلم کھلا دشمنی پر اترآئے ہیں تو ہمیں اس تنگی اورعظیم امر سے سوائے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کے اورکوئی چیز نہیں نکال سکتی۔
”اے اللہ ! ہمارے سامنے حق کو ظاہر کراوراس کی اتباع کی توفیق عطا فرما اورباطل کو باطل ظاہر کراوراس سے بچنے کی توفیق عطا فرما۔ “ آمین

Pakistani Awam Ki Mushkilat

 Ajjkal Pakistani Awam ko Kayi Mushkilat Darpaesh Hain Jismein Awal Number Per Mere Mutabiq Mehngai Hai Aur Dusre Number Per Laqanooniat. Go...