Monday, 5 March 2012

اللہ تعالیٰ سے امید رکھنا

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ''(اے پیغمبر!) فرما دیں اے میرے بندو!جنھو...ں نے اپنی جانو ں پر زیادتی کی وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے نا امید نہ ہوں، بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو بخش دے گا۔ وہ بہت بخشنے والا مہربان ہے۔'' (سورة الزمر:53)

اور فرمایا: ''ہم ناشکرے اور نافرمان ہی کو سزا دیتے ہیں۔'' (سورة سبأ:17)
اور فرمایا: ''بے شک وحی کی گئی ہماری (حضرت موسی علیہ السلام کی) طرف کہ عذاب کے مستحق وہی لوگ ہوں گے جنھوں نے جھٹلایا اور منہ پھیرا۔'' (سورة طہ: 48)

اور فرمایا: ''اور میری رحمت نے ہر چیز کو گھیر لیا ہے۔'' (سورة الأعراف:156)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔

حدیث نمبر 412
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جس شخص نے گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور یہ کہ عیسیٰ اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول اور اس کا وہ کلمہ ہیں جو اس نے مریم کی طرف ڈالا اور اس کی روح ہیں اور جنت اور دوزخ حق ہیں تو اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو جنت میں داخل کرے گا جس عمل پر بھی وہ ہو۔'' (متفق علیہ)

اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ''جس شخص نے گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اللہ تعالیٰ نے اس پر جہنم حرام فرما دی۔''
توثیق الحدیث:أخرجہ البخاری (4746۔فتح)، و مسلم (28)، والروایة الثانیة عند مسلم (29)


No comments:

Pakistani Awam Ki Mushkilat

 Ajjkal Pakistani Awam ko Kayi Mushkilat Darpaesh Hain Jismein Awal Number Per Mere Mutabiq Mehngai Hai Aur Dusre Number Per Laqanooniat. Go...