Wednesday, 14 March 2012

ہماری پریشانیوں اور مشکلات کا حل


ذرا سوچئے قبر کا گھپ اندھیرا ہو گا۔ ہمارا مال وہاں کام آئے گا نہ اولاد۔

1۔ اس وقت ہماری چیخیں‘ ہماری تڑپ‘ ہماری فریاد کون سنے گا۔
ابھی وقت ہے سنبھل جائیں۔ یہ دنیا دارلعمل ہے۔ مرنے کے بعد دارالخیر ہو گا۔
ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم کسی چھوٹی سے چھوٹی نیکی اور چھوٹی سے چھوٹی برائی کو حقیر نہ جانیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی نیکیاں ہمارے لئے آخرت میں جنت کا اور چھوٹی چھوٹی برائیاں جہنم کا سبب بن سکتی ہیں۔
آئیے آج سے ہم اپنی زندگی کو نیکیاں کرنے اور برائیوں سے بچنے کےلئے وقف کر دیں۔ اللہ تعالیٰ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیئے گئے احکامات ہمارے لئے ہر حال میں مقدم ہیں اور ان کا ادا کرنا ہم پر فرض ہے۔ ان سے انکار کفر ہے۔

2۔ راستے سے پتھر ہٹا دینا نیکی ہے۔ راستے سے کانٹا ہٹا دینا نیکی ہے۔ کسی کو صحیح راستہ دکھانا نیکی ہے۔ کسی سے مسکرا کر بات کرنا نیکی ہے۔ آپ کسی سے مسکرا کر بات کریں جواب میں وہ بھی مسکرا کر بات کرے گا۔ آپ بھی خوش‘ دوسرا بھی خوش‘ اللہ اور اللہ کا حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی خوش۔

3۔ آپ دوسروں کےلئے اچھا سوچیں‘ دوسروں کی مدد کریں جہاں تک ہو سکے فعل و عمل سے دوسروں کی تکالیف دور کرنے میں مدد دیں۔ جواب میں اللہ تعالیٰ آ پ کو بھلائی عطا کرے گا اور آپ کی بھی تکالیف دور فرمائے گا۔

4۔ کوشش کریں ( اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں) کہ آپ صبح اذان فجر سے پہلے اٹھیں اور نماز تہجد ادا کریں۔ اس وقت ماحول نہایت پر نور اور روح پرور ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا نور اور اس کی رحمتیں زمین والوں کے بالکل قریب ہوتی ہیں۔ کیوں نہ ہم اس کی رحمتوں اور انوار و برکات سے اپنے آپ کو مستفید کریں۔

5۔ اس کے بعد نماز فجر ادا کریں۔ روزانہ قران مجید کی تلاوت ترجمے کے ساتھ کریں۔ صبح کا ناشتہ کریں اور جلدی روزی کےلئے نکل جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیںرزق حلال کمانے اور کھانے کی توفیق فرمائے۔ آمین۔

6۔ ہر ملنے جلنے والے کو السلام علیکم ( سلام )کہیں۔

7۔ کوشش کریں کہ ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر زبان پر رہے۔ ظاہر ہے کہ آج کل کے حالات اور نفسانفسی کے عالم میں یہ بہت مشکل ہے۔ ایسے حالات میں جتنا بھی ہو سکے اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں۔
ایک ضروری کام (i) دو رکعت نماز صلوٰة حاجت روز پڑھا کریں۔ اس کو اپنی عادت بنا لیں۔ اس نماز کے بعد اپنی اپنے اہل و عیال کی صحت ‘ تندرستی‘ رزق میں ترقی‘ غیب سے مالی مدد اور دیگر ضرورتوں کے پورا کرنے۔ ہر قسم کی آفات و بلیات‘ بیماری‘ فتنہ و فساد‘ پریشانیوں ‘ مشکلات‘ تکالیف سے نجات اور مستقبل میں حفاظت کی دعا کریں۔

الله ہم سب کو ہدایت دے اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے .
آمین الٰھی آمین

No comments:

Pakistani Awam Ki Mushkilat

 Ajjkal Pakistani Awam ko Kayi Mushkilat Darpaesh Hain Jismein Awal Number Per Mere Mutabiq Mehngai Hai Aur Dusre Number Per Laqanooniat. Go...