ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی کے والد بزرگوار سید ابو صالح رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اپنی نوجوانی کے زمانہ میں شہر سے باہر تشریف لے جا رہے تھے اچانک آپ کی نگاہ قریب ہی بہتی ہوئی ایک ندی پر پڑی جس میں ایک سرخ سیب بہتا چلا جا رہا تھا آپ نے اُس سیب کو اٹھا لیا اور کاٹ کر تناول فرما لیا پھر اچانک آپ کو خیال آیا کہ نجانت یہ سب کس باغ سے ٹوٹ کر ندی میں بہہ کر آگیا تھا اور نہ معلوم اس کا مالک کون ہے آپ کے احساس تقوٰی نے آپ کو مالک کی اجازت کے بغیر سیب کھا لینے کی غلطی پر پریشان و پشیمان کردیا چنانچہ فوراً الٹے قدموں اس ندی کے کنارے کنارے چلنے لگے یہاں تک کے کئی میل چلنے کے بعد آپ کو ایک باغ نظر آیا باغ میں پہنچ کر آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ درختوں پر لگے سرخ سیبوں کی شاخیں ندی پر جھکی ہوئی تھیں آپ فوراً سمجھ گئے کہ یقیناً وہ سیب یہیں سے ٹوٹ کر ندی میں گرا تھا چنانچہ آپ نے باغ کے مالک سے ملاقات کی جو کہ اپنے زمانے کے بہت بڑے بزرگ تھے جن کا نام مبارک سیدنا عبداللہ صومعی رحمۃ اللہ علیہ تھا انہوں نے جب اس نیک و صالح نوجوان کی بات سنی اور ان کی بغیر اجازت سیب کھا لینے پر پشیمانی و پریشانی دیکھی معافی کا یہ انوکھا انداز دیکھا اور آپ کا زہد و تقوٰی ملاحظہ کیا تو صومعی رحمۃ اللہ علیہ کو بے حد مسرت ہوئی اور جب شجرہ نسب دریافت کیا تو یہ جان کر مذید خوشی و انبساط محسوس کیا کہ آپ تو حضرت علی شیرِ خدا رضی اللہ تعالٰی عنہ کی اولاد مطہرہ میں سے ہیں۔ پھر مسکراتے ہوئے فرمایا کہ صاحبزادے بغیر اجازت سیب کھا لینے کی معافی اُسی صورت میں ممکن ہے کہ تم میری معذور بیٹی جو کہ آنکھوں سے اندھی، کانوں سے بہری، منہ سے گونگی اور پیروں سے لنجی ہے۔ اس سے شادی کرلو یہ سُن کر سید ابو الصالح جو کہ اپنے تقوٰی و پرہیزگاری میں اپنی مثال آپ تھے اس نکاح پر رضا مند ہوگئے نکاح کے بعد جب اپنے حجلہ عروسی میں قدم رکھا تو وہاں ایک صحیح سلامت نورانی صورت کو پایا آپ گھبرا کر الٹے قدموں باہر نکل گئے کہ شاید اندر کوئی نامحرم لڑکی موجود ہے اُسی وقت آپ نے اپنے خسر محترم سید عبداللہ صومعی کے پاس پہنچ کر ماجرا بیان کیا تو عبداللہ صومعی رحمۃ اللہ علیہ نے مسکراتے ہوئے فرمایا مبارک ہو وہ تمہاری ہی زوجہ مطہرہ ہے میں نے اُسے اندھی اس لئے کہا تھا کہ اس نے کبھی کسی غیر محرم پر نظر نہیں ڈالی اور بہری اس لئے کہ اس نے کوئی گندی بات آج تک نہ سنی گونگی اس لئے کہ اس نے کبھی بد کلامی نہیں کی اور لنجی اس لئے کہ اس نے کبھی گھر سے باہر قدم نہ رکھا۔ یہ نیک فطرت پاکیزہ خصلت کی مالک خاتون شیخ عبدالقادر جیلانی کی والدہ محترمہ سیدہ ام الخیر فاطمہ تھیں۔ (ایسے والدین کو پھر اللہ تبارک و تعالٰی نے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ جیسے بیٹے سے نوازا)۔
Behind this blog, there's a team of devoted writers who write after complete research and fair analysis. Our goal is to make Pakistan a better society and make positive changes in our country. Each and every writer is responsible for his/her own opinions and there's no responsibility of other team members for his/her work. If you wish to write for us please feel free to contact us through "Contact US" page.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Pakistani Awam Ki Mushkilat
Ajjkal Pakistani Awam ko Kayi Mushkilat Darpaesh Hain Jismein Awal Number Per Mere Mutabiq Mehngai Hai Aur Dusre Number Per Laqanooniat. Go...
-
Maula Ya Salle Wasallim Junaid Jamshed by f100001310478741 Jalwa-e-Janaan, Jalwa-e-Janaan Jalwa-e-Janaan, Jalwa-e-Janaan ...
-
KHAWAB KI HAQEEQAT AKHHAM-E-ELAHI KI ROSHNI MEIN Ilm-o-Tabeer ki fazeelat yeh hai ke KHUDA WAND TALAH ne isse khas inaam s...
No comments:
Post a Comment