Monday, 28 May 2012

وہی رب ہے

وہی رب ہے جو
انسان کو صبح نیند سے جگاتا ہے 
اس انسان کو 
جو سارا دن اللہ کی نافرمانی کرتا یے

کبھی ناچ
کبھی گانا
کبھی جھوٹ
کبھی سود
کبھی حسد 
کبھی دغا 
کبھی فریب 
کبھی نماز چھوڑتا ہے
کبھی کچھ تو کبھی کچھ

اور جب رات ہوتی ہے تو ایسے سو جاتا ہے کہ 
جیسے سارا دن کوئی نافرمانی کی ہی نہ ہو

پھر زمین پکار اٹھی
پتھر رو پڑے
یا اللہ
یہ کیا ہو رہا ہے ؟
تو انہیں پکڑتا کیوں نہیں؟
تو انہیں مارتا کیوں نہیں؟

اجازت دے کہ ہم ان کو مٹا دیں

اللہ سبحانه و تعالي فرماتا ہے
خاموش رہو
میں اس کی توبہ کا انتظار کر رہا پوں

کبھی تو توبہ کرے گا
کبھی تو توبہ کرے گا ..! 

________________

آج ہم گناہوں اور فتنوں کی جس دلدل میں پھنس چکے ہیں اُس سے نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے توبہ!

اللہ رب العزّت کا ارشادِ پاک ہے:” مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو، امید ہے کہ وہ تمہارے گناہ
تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغ ہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا“(تحریم:٦٦)۔

نبی کریم سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی نیک اور متقی نہیں ہو سکتا۔ نبی معصوم ہوتے ہیں ان سے گناہ سرزد نہیں ہوسکتا لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: “میں اللہ تعالیٰ سے روزانہ ستر مرتبہ استغفار کرتا ہوں”۔ 

اب ہم ذرا اپنی حالت کو دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ ہمیں توبہ و استغفار کی کتنی ضرورت ہے !
اپنی ظاہری و باطنی اصلاح کی ہر طرح سے کوشش کرتے رہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو سچے دل سے توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے
اور ایسی توبہ کرنے کی توفیق دے جس کے بعد ہم سے کبھی کوئی گناہ نہ ہو ...... آمین 

الٰھی آمین

No comments:

Pakistani Awam Ki Mushkilat

 Ajjkal Pakistani Awam ko Kayi Mushkilat Darpaesh Hain Jismein Awal Number Per Mere Mutabiq Mehngai Hai Aur Dusre Number Per Laqanooniat. Go...