Thursday 23 June 2011

جامع ترمزی : حدیث نمبر 2466


نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا!

بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے،

 اے ابن آدم!

میری عبادت کے لیے فارغ ہو جا،
 میں تیراسینہ غنیٰ .( تو نگری/ دولت/ بے نیازی) سے بھر دوں گا۔
اور تیری محتاجی کو تجھ سے دور رکھوں گا۔

اگر تو نے ایسا نہ کیا تو
 تیرے دونوں ہاتھوں کو محنت و مزدوری سے بھر دوں گا
(تو دن رات محنت و مزدوری میں لگا رہے گا ، پوری نہ پڑے گی۔)
اور تیری بھوک بھی نہیں مٹاوں گا۔

DUA


پاک پروردگار!--------------------------

تونے ہمیں تخلیق کیا ہے اور ہماری نفسیات اور رگ رگ سے تو واقف ہے،

لیکن ہم بذات خود اپنی فطرت کو پہچان نہیں پاتے،

اسی لیئے سورۃ ہود کی آیات 9 اور 10 میں تو نے ہمیں خبردار کرنے کیلئے ہماری فطرت کی بڑی ہی اچھی تصویر کھینچی ہے،

 ہم انسانوں میں اکثر ایسے ہی ہیں اور ایسا ہی کرتے ہیں، شیخی خورے اور مغرور۔

لیکن آیۃ 11 میں ان لوگوں کے خواص بھی تونے بتا دیئے ہیں جو ایسا نہیں کرتے اور یہ صبر کرنے والے اور نیکو کار لوگ ہیں۔

 ہمارے مالک---------------------------
 ہمیں بھی وہ ہدایت، صبر اور ہمّت عطا فرما کہ ہم بھی تیرے صابر اور نیکو کار بندوں میں شمار کیئے جانے کے اہل بن جائیں اور ہمارے، ہمارے اہل و عیال، ہمارے والدین، رشتہ داروں، اقربا اور دوستوں کے گناہوں کو معاف فرما اور ہمیں اپنی ہدایت، مغفرت اور بہترین رزق عطا فرما۔۔۔

آمين بجاه النبي الامين.....صلي الله تعالي عليه وآله وسلم

صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1640


حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے
کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

کہ جب نماز کی اقامت کہی جائے
تو کوئی نماز نہ پڑھی جائے
سوائے فرض نماز کے۔

Surat Al-Anfal, Medinan, Verses No:2


ایمان والے وہی ہیں

جب الله کا نام آئے تو ان کے دل ڈر جائیں
اورجب اس کی آیتیں ان پر پڑھی جائیں
تو ان کا ایمان زیادہ ہو جاتا ہے
اور اور وہ اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں

______________________________


Those only are believers who, when God is mentioned, their hearts quake, and when His signs are recited to them, it increases them in faith, and in their Lord they put their trust,

______________________________


إِنَّمَا المُؤمِنونَ الَّذينَ إِذا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَت قُلوبُهُم وَإِذا تُلِيَت عَلَيهِم ءايٰتُهُ زادَتهُم إيمٰنًا وَعَلىٰ رَبِّهِم يَتَوَكَّلونَ

سنن ابوداؤد:جلد اول:حدیث نمبر 518


، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ورایت ہے

کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ اذان و اقامت کے درمیان
کی ہوئی دعا
رد نہیں کی جاتی۔



Narrated Anas ibn Malik:

The supplication made between the adhan and the iqamah is not rejected

Surat An-Nahl, Meccan, Verses No:10 to 11


وہی ہے جس نے آسمان سے تمہارے لیے پانی نازل کیا
اسی میں سے پیتے ہو
اور اسی سے درخت ہوتے ہیں
جن میں چراتے ہو

تمہارے واسطے
اسی سے کھیتی
اور زیتوں اورکھجوریں اورانگور اور ہر قسم کے میوے اگاتا ہے
بے شک
اس میں ان لوگو ں کے لیے نشانی ہے
جو غور کرتے ہیں

__________________

It is He who sends down to you out of heaven water of which you have to drink, and of which trees, for you to pasture your herds,

and thereby He brings forth for you crops, and olives, and palms, and vines, and all manner of fruit. Surely in that is a sign for a people who reflect.

__________________

هُوَ الَّذى أَنزَلَ مِنَ السَّماءِ ماءً ۖ لَكُم مِنهُ شَرابٌ وَمِنهُ شَجَرٌ فيهِ تُسيمونَ


يُنبِتُ لَكُم بِهِ الزَّرعَ وَالزَّيتونَ وَالنَّخيلَ وَالأَعنٰبَ وَمِن كُلِّ الثَّمَرٰتِ ۗ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً لِقَومٍ يَتَفَكَّرونَ

صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 1668


حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں
انہوں نے بیان کیا
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہمیشہ اس طرح دعا فرماتے تھے
کہ اے اللہ
ہم کو دنیا اور آخرت میں دونوں جگہ اچھائیاں عنایت فرما اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔

Pakistani Awam Ki Mushkilat

 Ajjkal Pakistani Awam ko Kayi Mushkilat Darpaesh Hain Jismein Awal Number Per Mere Mutabiq Mehngai Hai Aur Dusre Number Per Laqanooniat. Go...