Thursday 23 June 2011

DUA


پاک پروردگار!--------------------------

تونے ہمیں تخلیق کیا ہے اور ہماری نفسیات اور رگ رگ سے تو واقف ہے،

لیکن ہم بذات خود اپنی فطرت کو پہچان نہیں پاتے،

اسی لیئے سورۃ ہود کی آیات 9 اور 10 میں تو نے ہمیں خبردار کرنے کیلئے ہماری فطرت کی بڑی ہی اچھی تصویر کھینچی ہے،

 ہم انسانوں میں اکثر ایسے ہی ہیں اور ایسا ہی کرتے ہیں، شیخی خورے اور مغرور۔

لیکن آیۃ 11 میں ان لوگوں کے خواص بھی تونے بتا دیئے ہیں جو ایسا نہیں کرتے اور یہ صبر کرنے والے اور نیکو کار لوگ ہیں۔

 ہمارے مالک---------------------------
 ہمیں بھی وہ ہدایت، صبر اور ہمّت عطا فرما کہ ہم بھی تیرے صابر اور نیکو کار بندوں میں شمار کیئے جانے کے اہل بن جائیں اور ہمارے، ہمارے اہل و عیال، ہمارے والدین، رشتہ داروں، اقربا اور دوستوں کے گناہوں کو معاف فرما اور ہمیں اپنی ہدایت، مغفرت اور بہترین رزق عطا فرما۔۔۔

آمين بجاه النبي الامين.....صلي الله تعالي عليه وآله وسلم

No comments:

Pakistani Awam Ki Mushkilat

 Ajjkal Pakistani Awam ko Kayi Mushkilat Darpaesh Hain Jismein Awal Number Per Mere Mutabiq Mehngai Hai Aur Dusre Number Per Laqanooniat. Go...