اللہ کے نزدیک محبوب اعمال
’’حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل زیادہ محبوب ہے۔ آپ نے فرمایا: وقت پر نماز پڑھنا۔ میں نے پوچھا پھر کون سا۔ فرمایا: ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔ میں نے پوچھا پھر کون سا۔ فرمایا: اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔ عبد اللہ بن مسعود کہتے ہیں کہ یہ باتیں مجھے رسول اللہ نے بتائیں۔ اگر میں مزید پوچھتا رہتا تو آپ بھی مزید بتاتے جاتے۔‘‘، (مشکوٰۃ، رقم:568
No comments:
Post a Comment