(اے میرے بندو یہ میرا حکم ہے کہ)
اپنے رب کو چپکے چپکے اور گڑگڑاتے ہوۓ پکارو، بےشک وہ (الله) حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا.
سورۃالاعراف (7) آیت 55
الله كے نبی (صلی الله علیه وسلم) نے ایک صحابی کے لیے دعا مانگنے سے پہلے وضو کیا.
صحیح بخاری
پہلے الله رب العزت کی حمد و ثناء بیان کی جاۓ اور پھر نبی اکرم (صلی الله علیه وسلم) پر درود بھیجا جائے اور اسکے بعد دعا مانگنی چاہیے.
ابوداؤد 1480
ترمذی 3477
دعا ہاتھ اٹھا کر مانگنا بھی رسول الله (صلی الله علیه وسلم) کی سنت ہے.
بخاری 6341،4339
ابوداؤد 1489
دعا ميں ہاتھ کندھوں کے برابر اٹھانے چاہیں.
ابو داؤد 1489
دعا کرتے وقت ہتھیلیوں سے مانگا کرو ہاتھوں کی پشت سے نہ مانگا کرو.
ابوداؤد 1486
دعا ہاتھ اٹھاۓ بغیر بھی مانگی جا سکتی ہے (جس طرح نماز میں اور نمازجنازہ میں).
ابوداؤد 3199
ابن ماجہ 1497
قبلہ رخ ہو کردعا مانگنا رسول الله صلی الله علیه وسلم کی سنت ہے.
بخاری 1028، 1753
پورے یقین، پوری رغبت اور سنجیدگی کے ساتھ الله تعالی سے مانگنا چاہیے.
بخاری 6338-6339
ابوداؤد 1483
ابن ماجہ 3854
اے اللہ ہماری تمام نیک دعائیں قبول فرما لے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
No comments:
Post a Comment