Wednesday, 22 June 2011

وہ صورتیں جن میں جھوٹ بولنا جائز ہے

وہ صورتیں جن میں جھوٹ بولنا جائز ہے؛
+=-:::=-=:::=-=:::=-=:::=-=:::=:-+

ام کلثوم بنت عقبہ ابی معیط رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ

علیہ وسلم سے سنا ہے کہ؛

وہ شخص جھوٹا نہیں جو لوگوں کے درمیان صلح کروائے اور اچھی بات کہے اور اچھی بات

پہنچائے۔

مسلم،البروالصلۃ؛1،باب 27
♦♦♦✿♦♦♦♦♦♦●•٠٠·
اور فرماتی ہیں کہ لوگ جو کچھ ۰جھوٹ۰ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ

وسلم سے نہیں سنا کہ اس میں سے کسی چیز کی رخصت دیتے ہوں سوائے تین

چیزوں کے "لڑائی میں، لوگوں کے درمیان صلح کروانے میں اور خاوند کی بیوی کے ساتھ

بات چیت اور بیوی کی خاوند کے ساتھ بات چیت میں۔"

مسلم،البروالصلۃ؛باب27
♦♦♦✿♦♦♦♦♦♦●•٠٠·

No comments:

Pakistani Awam Ki Mushkilat

 Ajjkal Pakistani Awam ko Kayi Mushkilat Darpaesh Hain Jismein Awal Number Per Mere Mutabiq Mehngai Hai Aur Dusre Number Per Laqanooniat. Go...